بھارت : پولیس نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا

اتوار 26 مارچ 2023 21:20

جودھ پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2023ء) بھارت میں پولیس نے فلم سٹار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے ریاست راجستھا ن کے شہر جودھمپور سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے سلمان خان کو چند روز قبل ایک ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ممبئی اور جودھپور پولیس نے 21سالہ دھاکڑ رام وشنوئی کو گرفتار کیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا کہ یہ وہی ملز م ہے جس نے انجہائی پنجابی سنگر سدھو موسے والا کے والد کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ جودھپور پولیس نے بعد ازان ملزم کو ممبئی پولیس کے حوالے کر دیا۔