مسجد حرام، سکیورٹی اہلکار کی معتمرین سے کئی زبانوں میں گفتگو نے حیران کردیا

پیر 27 مارچ 2023 16:41

مسجد حرام، سکیورٹی اہلکار کی معتمرین سے کئی زبانوں میں گفتگو نے حیران ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2023ء) سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کی مسجد حرام میں لوگ عمرہ کی ادائیگی کے لیے موجود ہیں۔ اس دوران مسجد حرام کی سکیورٹی پر مامور ایک اہلکار کی اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر زبردست تعریف سمیٹی ہے جس میں وہ معتمرین اور زائرین سے کئی زبانوں میں گفتگو کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

کئی زبانوں پر عبور رکھنے والے سکیورٹی گارڈ نے زائرین کو کئی امور پر رہنمائی فراہم کی اور ان کے لیے سہولت باعث بن گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ بڑی تعداد میں زائرین موجود اور چل رہے اور سکیورٹی اہلکار کھڑا ہے اور ان کی رہنمائی کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ مکہ مکرمہ میں واقع سعودی مملکت کی وزارت داخلہ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پبلک سکیورٹی سے وابستہ خصوصی دستے حج اور عمرہ کی سکیورٹی کے لیے مامور کیے جاتے ہیں۔