Live Updates

پی ٹی آئی کا وزیر داخلہ کیخلاف ملک گیر مقدمات درج کرانے کا اعلان

لیگی رہنماء عمران خان کے خاتمے کی بات کر رہے ہیں،امید ہے سپریم کورٹ سے مثبت فیصلہ آ ئے گا، اعجاز چوہدری

منگل 28 مارچ 2023 22:48

پی ٹی آئی کا وزیر داخلہ کیخلاف ملک گیر مقدمات درج کرانے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2023ء) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف ملک بھر میں مقدمات درج کرانے کا اعلان کردیا۔زمان پارک میں الیکشن ملتوی کیس پر گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی اعجاز چوہدری نے کہا کہ ہمیں امید ہے سپریم کورٹ سے (آج) بدھ کومثبت فیصلہ آ جائے گا، جس کے بعد باقائدہ انتخابی مہم شروع ہوگی، مہم میں متعدد جلسے ہوں گے۔

(جاری ہے)

اعجاز چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کے رہنمائوں کے بیانات کو توجہ سے سنیں، یہ سب لوگ عمران خان کے خاتمے کی بات کر رہے ہیں، ایسی باتیں اس وقت ہوتی ہیں جب کسی کو قتل کرنا ہو، پہلے بھی عمران خان پر حملہ ہوچکا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے وزیر داخلہ کے خلاف مقدمات درج کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم رانا ثنا اللہ پر پورے ملک میں مقدمات درج کرا رہے ہیں، ان کے خلاف ہر ضلع اور تحصیل میں مقدمہ درج کرائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات