نومنتخب اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کی سرکاری رہائشگاہ پر افطار، نماز بھی پڑھائی

بدھ 29 مارچ 2023 22:08

نومنتخب اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کی سرکاری رہائشگاہ پر افطار، نماز ..
ایڈنبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2023ء) اسکاٹ لینڈ کے نومنتخب پاکستانی نڑاد فرسٹ منسٹرحمزہ یوسف عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد خاندان کے ہمراہ فرسٹ منسٹر کی سرکاری رہائش گاہ بیوٹ ہاؤس ایڈنبرا پہنچے۔حمزہ یوسف نے بیوٹ ہاؤس میں اپنی فیملی کے ساتھ افطاری کی اور نماز بھی پڑھائی جس میں ان کے اہلخانہ کے افراد موجود تھے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حمزہ یوسف کے فرسٹ منسٹر بننے پر برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے انہیں فون پر مبارکباد پیش کی۔

حمزہ یوسف کے مطابق برطانوی وزیراعظم سے فون پر گفتگو تعمیری تھی، برطانوی وزیراعظم سے کہا کہ اسکاٹ لینڈ کے عوام اور پارلیمنٹ کی جمہوری خواہشات کا لندن کو احترام کرنا چاہیے۔رشی سونک نے کہاکہ برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ کی حکومتوں کو پالیسی معاملات پر مل کر کام کرنا چاہیے۔خیال رہے کہ حمزہ یوسف مغربی یورپی ملک کی حکومت کے پہلے مسلمان سربراہ ہیں، 37 سالہ حمزہ یوسف اسکاٹش نیشنل پارٹی کے سب سے کم عمر سربراہ بھی ہیں۔