امارات کا رفتار کی حد کی خلاف ورزی پر نئے جرمانے کا اعلان

اپریل میں نئے اصول کے نافذ ہونے کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ نوٹس جاری کیے جائیں گے

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 30 مارچ 2023 17:02

امارات کا رفتار کی حد کی خلاف ورزی پر نئے جرمانے کا اعلان
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30 مارچ 2023ء ) متحدہ عرب امارات میں رفتار کی حد کی خلاف ورزی پر نئے جرمانے کا اعلان کردیا گیا، اپریل میں نئے اصول کے نافذ ہونے کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ اماراتی میڈیا کے مطابق اپریل سے ابوظہبی کی شیخ محمد بن راشد روڈ پر کم از کم 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر عمل درآمد کیا جائے گا، اور یکم مئی سے خلاف ورزی کرنے والوں پر درہم 400 جرمانہ عائد کیا جائے گا، ابوظہبی پولیس کے عہدیداروں نے وضاحت کی ہے کہ اس بڑی شاہراہ پر زیادہ سے زیادہ رفتار 140 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی اور کم از کم 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پہلی اور دوسری لین پر بائیں طرف سے لاگو ہوگی۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ سست گاڑیوں کو تیسری لین میں جانے کی اجازت ہوگی، جہاں کم از کم رفتار کا تعین نہیں کیا گیا ہے، بھاری گاڑیاں جنہیں سڑک کی آخری لین استعمال کرنی چاہیے انہیں کم از کم رفتار کے اصول کے تحت نہیں رکھا جائے گا، ایک بار جب یہ اصول اپریل میں نافذ ہو جائے گا تو ان لوگوں کو انتباہی نوٹس جاری کیے جائیں گے جو مقرر کردہ لین پر 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم رفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے جائیں گے لیکن پھر یکم مئی کو ڈی ایچ 400 جرمانہ لاگو ہوگا۔

(جاری ہے)

سینٹرل آپریشن سیکٹر کے ڈائریکٹر میجر جنرل احمد سیف بن زیتون المحیری نے ڈرائیوروں پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، کم سے کم رفتار کو نافذ کرنے کا مقصد سڑک کی حفاظت کو بڑھانا ہے، یہ سست گاڑیوں کو مناسب لین استعمال کرنے پر زور دے گا، ڈرائیور حضرات اپنی لین تبدیل کرنے سے پہلے ہمیشہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سڑکیں صاف ہوں اور دوسری گاڑیوں سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔