وزیراعظم شہباز شریف کی لائرز ویلفئیر اینڈ پروٹیکشن بل 2023 کی منظوری پر ملک بھر کی وکلاء برادری کو مبارکباد

جمعرات 30 مارچ 2023 22:40

وزیراعظم شہباز شریف کی لائرز ویلفئیر اینڈ پروٹیکشن بل 2023 کی منظوری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2023ء) وزیراعظم شہباز شریف نے لائرز ویلفئیر اینڈ پروٹیکشن بل 2023 کی منظوری پر ملک بھر کی وکلاء برادری کو مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ وکلاء برادری سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر اعظم میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ ایک ماہ قبل وکلاء نے مجھ سے ملاقات کی تھی اور میں نے ان سے یہ قانون جلد منظور کرانے کا وعدہ کیا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وکلاء نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں، ان کا تحفظ اور فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ارکان قابل تعریف ہیں جنہوں نے ایک نئی تاریخ لکھی ہے،سب کے حقوق کے لئے لڑنے والے وکلاء کے اپنے حقوق کے حوالے سے وہ پیش رفت نہیں ہوئی جو ہونی چاہیے تھی۔وکلاء برادری کی مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔