پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے مقبول جماعت بن کر سامنے آئی ہے،سعید غنی

ہم نے عوامی خدمت سے ہی کراچی کے لوگوں کے دل جیتے ہیں،صدر پیپلزپارٹی کراچی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 31 مارچ 2023 21:17

پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے مقبول جماعت بن کر سامنے آئی ہے،سعید غنی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2023ء) صدرپاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن و صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ بلاشبہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو شہر کراچی میں بلاتفریق عوامی خدمت کررہی ہے،ہم نے عوامی خدمت سے ہی کراچی کے لوگوں کے دل جیتے ہیں اور حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے مقبول جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور میئر کراچی بھی پیپلزپارٹی کا ہی ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز اپنے دفتر میں کورنگی ٹاون سے تعلق رکھنے والے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ صدر پی ایس 124 ڈاکٹر طاہر خان اور ممبر سندھ کونسل نعیم شیخ کے قیادت میں آنے والے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر حال ہی میں پی ایس پی اور ایم کیوایم پاکستان سے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے عہدیداران اور کارکنان شریک تھے۔

(جاری ہے)

وفد میں ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی سے کورنگی ٹاون سے نبی داد ،شاہد خان ،عارف و دیگر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے سعید غنی نے تمام نئے آنے والے کارکنان کو پیپلزپارٹی میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو شہر کراچی میں بلاتفریق عوامی خدمت کررہی ہے ۔

سعید غنی نے وفد میں شامل لوگوں سے کہا کہ آپ لوگوں کی شمولیت سے پیپلزپارٹی کی کورنگی میں مزید مستحکم ہوگی ۔ سعید غنی نے کہا کہ ہم نے عوامی خدمت سے ہی کراچی کے لوگوں کے دل جیتے ہیں اور حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے مقبول جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور میئر کراچی بھی پیپلزپارٹی کا ہی ہوگا ۔ سعید غنی نے کہا کہ عوام نے ہم پر بھروسہ کیا ہے انشااللہ ہم لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے اور عام انتخابات جب بھی ہونگے پیپلزپارٹی ہی کراچی سمیت سندھ کے ہر شہر سے عوام کی نمائندہ جماعت بن کر سامنے آئے گی۔