تخت لاہور کی لڑائی پاکستان کو لے ڈوبے گی، پورے پاکستان کو لیکچرز دیئے جاتے ہیں کہ کون کرپٹ ہے اور کون سسیلین مافیا،بلاول بھٹوزرداری
ملک کے ساتھ طاقت ور طبقے نے کھیل کھیلا ہے، ہم نہیں مانتے ملک میں انصاف کا کوئی ادارہ ہے، ادارے میں چند افراد ضد پر اتر آئے ہیں، سیاست کر رہے ہیں اگر سیاست کرنا ہے تو تیاری پکڑیں، ہم آپ کا سیاست میں مقابلہ کریں گے، ان کٹھ پتلیوں کو جواب دیں گے،خیرپور میں ملک کے پہلے ہیلتھ سٹی اور ادویات کے یونٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
بدھ 5 اپریل 2023 21:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ اگر سیاستدان ایسا کرتے تو پاکستان کو معاشی ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے ملک کے ساتھ طاقت کا کھیل کھیلا گیا۔ ہیلری کلنٹن نے کہا تھا کہ میں بینظیر شہید کے علاوہ کسی کیلیے لائن میں کھڑی نہیں ہوئی۔چیئرمین پی پی نے کہاکہ آصف علی زرداری جب صدر تھے تو انہوں نے کوئی پاور اپنے پاس نہیں رکھی، انہوں نے اپنی پاور پارلیمنٹ کو دلوادی۔انہوں نے کہا کہ چند افراد جو ضد پر آگئے ہیں کہ سیاست کریں گے، تو ہم بھی سیاست پر اتر آئیں گے، آج بھی وہی پلان پر کام ہو رہا ہے جس کے تحت 2018 میں سلیکٹڈ مسلط کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تخت لاہور کی وجہ سے سندھ کے عوام کو کوئی نقصان نہیں ہونا چاہیے۔بلاول بھٹو نے کہاکہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کی بجائے منشور کی سیاست پر مقابلہ کرتے تو عوام کا فائدہ ہوتا، اس ملک کی نسلوں کے ساتھ طاقت ور طبقے نے کھیل کھیلا ہے، طاقت کی لڑائی میں عوام کا فائدہ نظرانداز ہو جاتا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس اپنے اختیارات دیگر ججز سے شیئر کرنے کو تیار نہیں ہیں،آصف زرداری نے بطور صدر اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کیے، اور یہ پورے پاکستان کو لیکچرز دیتے ہیں کہ کون کرپٹ ہے کون نہیں، یہ لیکچر دیتے ہیں کہ کون سسیلین مافیا ہے کون نہیں ہے۔انھوں نے کہاکہ ہم پر نالائق اور نااہل وزیر اعظم مسلط کیا گیا جس نے معاشی بحران پیدا کیا، جب سارے صوبوں کا حق مارا جا رہا تھا تو از خود نوٹس کہاں تھا، تخت لاہور کی لڑائی پاکستان کو لے ڈوبے گی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ تخت لاہور کی لڑائی کی وجہ سے سندھ کے عوام کا نقصان نہیں ہونا چاہیے، ہم تخت لاہور میں جا کر بیٹھ کر غیر جمہوری قوتوں کو منہ کی دیں گے، تخت لاہور میں بیٹھیں گے اور جواب دیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہاں پاکستان کے لوگوں کیلئی100فیصد علاج ہے، اب پاکستان کے عوام کڈنی کا آپریشن کروانے بھارت نہیں جاتے۔انہوں نے کہاکہ لنگس اور کینسر کا مفت علاج ہے، آگے چل کر اور کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گمبٹ اسپتال پوری دنیا میں کسی بھی اسپتال کا مقابلے کرنے کو تیار ہے،دیگر اسپتالوں میں پیسہ دینا پڑتا ہے، ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم اپنی عوام کو مفت علاج دے رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں وہ ٹیکنالوجی ہو کہ خود ادویات بنائیں،میں ایک سال بعد واپس آں گا تب تک یہاں ادویات بننا شروع ہوجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان اور دنیا سے یہاں لوگ آکر مفت علاج کرواتے ہیں،گمبٹ کے ڈاکٹرز نے ثابت کردیا کہ وہ جو کہیں نہیں ہوتا وہ کام کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں مفت علاج کا ایسا اسٹرکچر کھڑا کردیا گیا ہے جو ایک ماڈل ہے،ہم ہر ضلع، صوبے اور پھر ملک بھر میں ادارے قائم کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ گمبٹ میں اتنا اچھا کام ہوتا ہے کہ لوگ یقین نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی اتنی کردارکشی کی گئی ہے کہ لوگ ماننے کو تیار نہیں، جو ہماری کردار کشی کرتے ہیں ان کیلئے منہ توڑ جواب گمبٹ یونیورسٹی ہے۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.