پشاور پریس کلب میں کھیلوں کے سالانہ ایونٹ رمضان سپورٹس گالا کا آغازہوگیا

اتوار 9 اپریل 2023 15:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2023ء) پشاور پریس کلب میں کھیلوں کے سالانہ ایونٹ رمضان سپورٹس گالا کا آغازہوگیا۔ افتتاحی تقریب میں نگران صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن منظور آفریدی،نگران وزیر ہاسنگ شفیع اللہ اوردیگر متعلقہ افراد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پشاور پریس کلب سے منسلک صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھیں،سپورٹس گالا میں پانچ مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں بیڈ منٹن ،ٹیبل ٹینس،سنوکر،کیرم بورڈ اور لڈو شامل ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے تقریب سے خطاب کے دوران پشاور کے صحافیوں کے لئے کھیلوں کے انعقاد کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کھیلوں سے جہاں صحتمندانہ سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا وہیں دن بھر خبروں کے پیچھے پھرنے والے صحافیوں کو تفریح کا موقع بھی میسر ہوگا۔

(جاری ہے)

سپورٹس گالا کے ابتدائی روز کھیلے گئے مقابلوں کے نتائج کے مطابق رحمت اللہ خان بیڈمنٹن ڈبل مقابلوں کے دو میچز کھیلے گئے پہلے میچ میں ملک عادل زادہ اور اسد علی جبکہ دوسرے میچ میں عرفان خان اور عزیز بونیری نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوسرے روانڈ تک رسائی حاصل کی۔ اسی طرح گلشن عزیزکیرم بورڈ مقابلوں میں فیاض احمد ، زاہد اعوان، اقبال حیدر اور عبدالرزاق نے کامیابی حاصل کی رحیم اللہ یوسفزئی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں ذیشان لیاقت ، زاہد میرو خیل اور شیخ عرفان الہی کامیاب ہوئے۔

اسی طرح فخرالدین سید لڈو چیمپیئن شپ کے جاری مقابلوں میں فیاض احمد ، انورزیب اور ہاشم خان نے کامیابی حاصل کی جبکہ سہیل قلندر سنوکر مقابلوں میں بھی تین میچز کھیلے گئے جن میں حسن علی ، مدثر ذیب اور شہزاد رشید نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوسرے روانڈ تک رسائی حاصل کرلی۔