ڑ* پشاور پریس کلب میں کھیلوں کے سالانہ ایونٹ رمضان سپورٹس گالا شروع ہوگیا

گ* باضابطہ افتتاح پشاور پریس کلب میں نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے کیا

اتوار 9 اپریل 2023 18:15

ٴْ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2023ء) پشاور پریس کلب میں کھیلوں کے سالانہ ایونٹ رمضان سپورٹس گالا شروع ہوگیا جس کا باضابطہ افتتاح گزشتہ شپ پشاور پریس کلب میں نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے کیا جبکہ افتتاحی تقریب میں نگران صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن منظور آفریدی،نگران وزیر ہاسنگ شفیع اللہ اور غیر سرکاری تنظیم ہوپ کے سی ای آو زبیر الہی نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر پشاور پریس کلب سے منسلک صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھیں۔سپورٹس گالا میں پانچ مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں بیڈ منٹن ،ٹیبل ٹینس،سنوکر،کیرم بورڈ اور لڈو شامل ہے،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران پشاور کے صحافیوں کے لئے کھیلوں کے انعقاد کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کھیلوں سے جہاں صحتمندانہ سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا وہیں دن بھر خبروں کے پیچھے پھرنے والے صحافیوں کو تفریح کا موقع بھی میسر ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر غیر سرکاری تنظیم ہوپ کے سی ای او زبیر الہی نے اپنے خطاب میں صحافیوں کے لئے مستقبل میں بھی نا صرف کھیلوں کی صحتمندانہ سرگرمیوں بلکہ پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کے لئے مختلف پروگرامز کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ سپورٹس گالا کے ابتدائی روز کھیلے گئے مقابلوں کے نتائج کے مطابق رحمت اللہ خان بیڈمنٹن ڈبل مقابلوں کے دو میچز کھیلے گئے پہلے میچ میں ملک عادل زادہ اور اسد علی جبکہ دوسرے میچ میں عرفان خان اور عزیز بونیری نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوسرے راونڈ تک رسائی حاصل کی۔

اسی طرح گلشن عزیزکیرم بورڈ مقابلوں میں فیاض احمد ، زاہد اعوان، اقبال حیدر اور عبدالرزاق نے کامیابی حاصل کی رحیم اللہ یوسفزئی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں ذیشان لیاقت ، زاہد میرو خیل اور شیخ عرفان الہی کامیاب ہوئے۔اسی طرح فخرالدین سید لڈو چیمپیئن شپ کے جاری مقابلوں میں فیاض احمد ، انورزیب اور ہاشم خان نے کامیابی حاصل کی جبکہ سہیل قلندر سنوکر مقابلوں میں بھی تین میچز کھیلے گئے جن میں حسن علی ، مدثر ذیب اور شہزاد رشید نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوسرے روانڈ تک رسائی حاصل کرلی۔