)پشاور پریس کلب،رمضان سپورٹس گالا میں متعدد میچز کا فیصلہخبروں کی تلاش میں سرگرداں صحافیوں کے لئے کھیلوں کی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہے،رحمت سلام خٹک

پیر 10 اپریل 2023 19:05

Iپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2023ء) پشاور پریس کلب اور غیر سرکاری تنظیم ہوپ کے باہمی اشتراک سے منعقدہ رمضان سپورٹس گالا کے دوسرے روز مختلف کھیلوں میں متعدد میچز کا فیصلہ ہوگیا۔نگران صوبائی وزیر تعلیم رحمت سلام خٹک کا پریس کلب میں آمد ۔صحافیوں کو کھیلتے ہوئے محظوظ ہوئے اس موقع پر رحمت سلام خٹک کا کہنا تھا کہ پہلی بار صحافیوں کو کھیلتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگا کیونکہ صحافی سارا دن خبروں کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں لیکن پریس کلب کی سپورٹس کمیٹی نے انہیں بھی کھیلوں جیسی صحتمندانہ تفریح فراہم کی جو کہ قابل تعریف ہے،اس موقع پر غیر سرکاری تنظیم ہوپ کے سی ای او زبیر الہی،پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک،سابقہ صدور ایم ریاض اور شمیم شاہد سمیت سینئرز صحافی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سپورٹس گالا کے دوسرے روز رحمت اللہ خان بیڈمنٹن ڈبل مقابلوں کے تین میچز کھیلے گئے پہلے میچ میں ارشاد علی اور شہزادہ فہد جبکہ دوسرے میچ میں جنرل سیکرٹری پریس کلب عرفان موسی زئی اور محمد علی شیخ نے برتری حاصل کرتے ہوئے دوسرے راونڈ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ تیسرے میچ میں نعیم بابر اور اسد صابری نے مخالف فریق کو ہرا کر فتح حاصل کرلی، سینئر صحافی جمشید باغوان اور ارسلان جنید کو واک اوور مل گیا۔

اسی طرح گلشن عزیزکیرم بورڈ مقابلوں میں دو میچز کھیلے گئے جس میں شہزادہ فہد اور سفیر علی نے کامیابی حاصل کرلی، رحیم اللہ یوسفزئی کے نام سے منسوب ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے روز 2 مقابلے ہوئے جس میں محمد علی شیخ اور عابد خان کامیاب قرار پائے، فخرالدین سید لڈو چیمپیئن شپ کے جاری مقابلوں میں خرم جلیل ، محمد اقبال ، مشرف، نادر خواجہ مدثر زیب،عبدالرحمان،باسط علی،عظمت اللہ اور ملک قیصر بلال نے کامیابی حاصل کرلی، سہیل قلندر سنوکر مقابلوں میں بھی چار میچز کھیلے گئے جن میں طیب عثمان ، مشرف علی اور ذیشان لیاقت نے کامیابی جبکہ طارق محمود نے واک اوور حاصل کرتے ہوئے دوسرے راونڈ تک رسائی حاصل کرلی،واضح رہے کہ پشاور پریس کلب میں منعقدہ رمضان سپورٹس گالا میں پانچ مختلف گیمز کے مقابلے جاری ہیں جبکہ ان مقابلوں کو وفات پانے والے سینئرز صحافیوں کے ناموں سے منسوب کیا گیا ہے۔