g اعتماد کا ووٹ،تین علیل اراکین بھی ایوان میں آئے

جمعرات 27 اپریل 2023 17:30

{ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2023ء) وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ دینے کے لئے تین علیل اراکین بھی ایوان میں آئے ،وہ وہیل چیئر پر ایوان میں آئے ان میںآفتاب شعبان میرانی ، نواب یوسف تالپور اور نجیب اویسی شامل تھے ان اراکین نے اپنی نشستوں پر بیٹھ کر ہی ہاتھ بلند کرکے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں ووٹ دیا ۔