بے سہارا افراد بالخصوص بے سہارا خواتین کی مدد کرنا بہت بڑی نیکی ہے،شرمیلا فاروقی

جمعرات 27 اپریل 2023 18:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ بے سہارا افراد بالخصوص ںے سہارا خواتین کی مدد کرنا بہت بڑی نیکی ہے اور جو ادارے اور افراد اس عظیم مقصد سے وابستہ ہیں وہ تعریف کے مستحق ہیں۔ یہ بات انہوں نے ادارہ آغوش کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ادارے کی انتظامیہ نے رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو بے سہارا خواتین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہی دی۔

اس موقع پر شرمیلا فاروقی نے ادارے میں موجود خواتین سے ان کے مسائل بھی پوچھے اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ہے اور ان کی تعریف بھی کی۔ شرمیلا فاروقی نے مذہد کہا کہ معاشرے میں موجود بے سہارا افراد کی مدد اور دیکھ بھال کے لئے مخیر حضرات اپنا کردار ادا کریں اور اس مقصد کے لئے کام کرنے والے اداروں کی بھرپور مدد کریں۔