حیدرآباد میں موسلا دھار بارش، بجلی کی فراہمی معطل

جمعہ 28 اپریل 2023 23:30

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2023ء) حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

(جاری ہے)

حیسکو ترجمان کے مطابق بارش کے باعث 121 میں سے 60 فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں جبکہ حیسکو ریجن کے 524 فیڈرز میں سے 240 فیڈرز ٹرپ ہوگئے ہیں۔حیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ رکتے ہی مکمل سیفٹی کلیئرنس کے بعد فیڈروں کی بجلی بحال کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :