
ٹرین منصوبہ ایران، پاکستان اور ترکیہ کی باہمی تجارت میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے،سید محمد علی حسینی
پاکستان ایران سے 200 میگا واٹ بجلی حاصل کررہا ہے، مستقبل میں 5 سو میگا واٹ تک بڑھانے کی گنجائش موجود ہے کمرشل و اقتصادی تعاون میں رکاوٹوں کے باجود دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت کا حجم 2 ارب ڈالر ہے،سبکدوش سفیر
ہفتہ 29 اپریل 2023 22:47
(جاری ہے)
ایرانی سفیر نے کہا کہ کمرشل اور اقتصادی تعاون میں رکاوٹوں اور بینکنگ چینلز کی عدم موجودگی کے باوجود پاکستان اور ایران کی باہمی تجارت میں بہتری آئی ہے، اس وقت دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت کا حجم 2 ارب ڈالر سے زائد ہے۔
سید محمد علی حسینی نے کہا کہ پاکستان ایران سے 200 میگا واٹ بجلی حاصل کررہا ہے، دو سو میگا واٹ بجلی کو مستقبل میں 5 سو میگا واٹ تک بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران، اسلام آباد اور استنبول ٹرین منصوبہ تینوں ممالک کی باہمی تجارت میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے، آنے والی نسلیں اس تعاون کو مزید بڑھتے ہوئے دیکھ سکتی ہیں۔ تقریب سے ایران میں پاکستان کے سابق سفیر آصف درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے ایران میں اپنے 5 سالہ قیام میں متعدد شعبوں کا جائزہ لیا، پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی منڈیوں کے قیام کی تجویز دی، اب اس تجویز پر کافی حد تک عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران باہمی تجارت کا حجم 2 ارب ڈالر کے قریب ہے، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں مہمان خصوصی سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارا خصوصی تعلق ہے، پاکستان کی آزادی کے بعد ایران نے سب سے پہلے ہمیں تسلیم کیا، انگریزوں کی آمد سے پہلے برصغیر میں فارسی زبان نہایت مقبول رہی ہے، سید محمد علی حسینی کی بطور سفیر پاکستان میں مدت انتہائی کامیاب رہی، دونوں ممالک میں دفاع سکیورٹی، انٹیلیجنس، تجارت اور کراس بارڈر ٹریڈ میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ دونوں ممالک کے درمیان مسلح افواج کے سربراہان کے وفود کا تبادلہ ہوا۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مخاصمت مسلم امہ ہر منفی اثرات مرتب کر رہی تھی، چین کی مدد سے ایران سعودی عرب تعلقات میں بہتری مسلم امہ کے لیے خوش آئند ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اب پاکستان ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر ہوجائے گی۔ تقریب میں سفارت کاروں ، سیاسی اور سماجی شخصیات اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
جائیداد کا تنازعہ، ملزم نے دادی، چاچی، چاچا اور کمسن بچوں کو قتل کر دیا
-
دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا
-
پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ
-
بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی ہوگی، دفاعی تجزیہ کارحیران
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان
-
بھارت نے جارحیت جاری رکھی تو سنگین نتائج بھگتے گا،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان
-
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان پر بھارتی حملوں کے بعد کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت کی ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
-
ملک بھر میں ٹرین آپریشن بلا تعطل جاری ہے، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی
-
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن کی بھارت کی اشتعال انگیزی پر تنقید، قومی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف
-
پاک فوج نے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن کرکے قوم کاسرفخر سے بلند کردیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.