تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آسمانی بجلی گرنے سے عورت جاں بحق

ہفتہ 29 اپریل 2023 22:55

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2023ء) تھرپارکر ضلع بھر کے شہروں مٹھی، ڈیپلو ،کلوئی ،اسلام کوٹ ،ننگرپارکر سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کا سلسلہ جاری ہے تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں راڑکوئو میں مکان پر آسمانی بجلی گرگئی، آسمانی بجلی گرنے سے 40 سالہ کھینیاں زوجہ جیتو کولہی فوت ہو گئی، اس کے علاوہ گاؤں ٹابھو میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک گائے ہلاک ہوگئی\378

متعلقہ عنوان :