اے این پی این اے 29 ‘ پیراشوٹرز کو ٹکٹ نہ دینے کا مطالبہ

عام انتخابات کیلئے ٹکٹ جاری کرنے سے قبل متعلقہ عہدیداروں کی رائے لی جائے‘ خط

اتوار 30 اپریل 2023 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2023ء) عوامی نیشنل پارٹی این اے 29 کے کارکنوں نے سالانہ انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ کی تقسیم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 29 کے ٹکٹ کیلئے موذوں امیداور کو چھوڑکر پیراشوٹر کو ترجیح دینے سے پارٹی کو بڑا نقصان ہوگا۔ اس حوالے سے یونین کونسل سلیمان خیل سمیت دیگر کارکنوں نے پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی کو خط بھی لکھ دیاہے۔

(جاری ہے)

اے این پی یونین کونسل سلیمان خیل کے صدر نصیر خان، جنرل سیکرٹری فلک نیاز، خزانچی قاری آیاز ار پارٹی کے سینئر رہنما خلیل الرحمن کی جانب سے پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی کے نام لکھ گئے خط میں واضح کیا گیاہے کہ عام انتخابات کیلئے ٹکٹ جاری کرنے سے قبل متعلقہ حلقے کی تنظیم کے عہدیداروں کی رائے لی جائے۔ اے این 29 پر جس امیدوار کو ٹکٹ دیا گیا ہے وہ چھتری پر پارٹی میں آیا ہے ان کی نسبت پارٹی کے دیرینہ اور نظریاتی کارکن غضنفر علی کی پارٹی کیلئے بے شمار خدمات ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر عوامی نیشنل پارٹی نے حلقے سے امیدوار کو کامیاب کرانا ہے تو نظریاتی کارکن کو ہی ٹکٹ جاری کیا جائے۔