شہرقائد میں مزید بارش کا امکان ختم ہوگیا ،اگلے 3روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

بدھ 3 مئی 2023 20:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2023ء) شہر قائد میں مزید بارش کا امکان ختم ہوگیا جبکہ اگلے 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں کل سے درجہ حرارت دوبارہ 36 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔مغربی ہواؤں کا پھیلاو مشرقی بلوچستان پر برقرار ہے جس کے زیر اثر جامشورو، دادو، حیدرآباد، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، ٹھٹھ، سجاول، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار اور میرپور خاص میں بارش ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :