
عمران خان کیخلاف غیرشرعی نکاح کیس، عون چوہدری نے بیان ریکارڈ کروا دیا
دسمبر 2017 کو عمران خان نے کہا یکم جنوری کو بشریٰ بی بی سے نکاح کرنا ہے، مجھے کہا نکاح کے انتظامات کرو، بات پرمیں نے حیرانی کا اظہار کیا، میں نے کہا بشریٰ بی بی پہلے سے شادی شدہ ہیں، عمران خان نے مجھے بتایا کہ ان کی طلاق ہوگئی ہے،میں نے عمران خان کا یقین کیا اور اگلے دن مفتی سعید اور زلفی بخاری کو لے کر روانہ ہو،بیان
جمعہ 5 مئی 2023 00:12

(جاری ہے)
عون چوہدری نے کہا کہ عمران خان طلاق کے بعد ذہنی پریشانی کا شکار رہتے تھے، عمران خان مجھے اکثر اوقات کہتے کہ مجھے بشریٰ بی بی کے پاس لے جا، بشریٰ بی بی کے ساتھ عمران خان کا ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔
انہوںنے کہاکہ 31دسمبر 2017 کو عمران خان نے کہا یکم جنوری کو بشریٰ بی بی سے نکاح کرنا ہے، انہوں نے مجھے کہا کہ نکاح کے انتظامات کرو، ان کی بات پر میں نے حیرانی کا اظہار کیا۔عدالت میں بیان میں عون چوہدری نے کہا کہ میں نے کہا کہ بشریٰ بی بی پہلے سے شادی شدہ ہیں، عمران خان نے مجھے بتایا کہ ان کی طلاق ہوگئی ہے۔ عون چوہدری نے بیان دیا کہ میں نے عمران خان کا یقین کیا اور اگلے دن مفتی سعید اور زلفی بخاری کو لے کر روانہ ہوا، یکم جنوری 2018 کو عمران خان کا بشریٰ بی بی کے ساتھ نکاح لاہور میں ہوا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کا گواہ ہوں، نکاح سے قبل مفتی سعید نے میرے سامنے بشریٰ بی بی کے طلاق نامے کا پوچھا، عمران خان اور بشریٰ بی بی نے مفتی سعید کو کہا کہ طلاق نامہ دے دیا جائیگا، نکاح کے بعد معلوم ہوا کہ پچھلے نکاح کے طلاق کی عدت کا دورانیہ مکمل نہیں ہوا تھا۔عدت کا دورانیہ 14 اور 18فروری 2018 کے درمیان مکمل ہوتا تھا، میں نے عمران خان سے دورانِ عدت نکاح کا پوچھا، عمران خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو حکم ملا تھا 2018 کے پہلے دن نکاح ہو گا۔عمران خان کو بشریٰ بی بی نے کہا کہ ہم میاں بیوی رہیں گے تو وزیرِ اعظم بن جاں گا، عمران خان کی شادی کی تقریب اور نکاح فراڈ پر مبنی تھا، پیشگوئی کے زیر اثر عمران خان نے نکاح کیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کر دی۔اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں عون چوہدری کا بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست منظور کی تھی۔سول جج نصرمِن اللہ نے محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔جج نصرمِن اللہ نے عون چوہدری کا بیان قلمبند کرنے کی اجازت دی تھی۔
مزید اہم خبریں
-
’نقصانات جنگ کا حصہ ہیں‘ رفال طیارے گرائے جانے کے سوال پر بھارتی ایئرمارشل کا جواب
-
جرمنی میں انٹرنیٹ آڈیو، ویڈیو کالز موبائل نیٹ ورکس سے زیادہ
-
ماحولیاتی تبدیلیاں: غذائی فصلوں کی پیداوار نصف ہونے کا خدشہ
-
خان یونس میں فضائی حملے میں آٹھ افراد ہلاک، غزہ سول ڈیفنس
-
شہید جوانوں کی ماؤں کے اعزاز میں ملتان میں پر وقار تقریب کا انعقاد
-
امریکہ میں پانچ فیصد کینسر کیسز کا سبب شعاعوں والے طبی ٹیسٹ
-
پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کل سے دوبارہ کھلیں گے، نوٹی فکیشن جاری
-
شاران فوریسٹ، جہاں درشی اور منشی کی پریم کہانی نے جنم لیا
-
پوٹن کی یوکرین سے براہ راست مذاکرات کی تجویز، سیزفائر کے مطالبے پر خاموشی
-
جھوٹ کا پردہ چاک، پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد دنیا نے دیکھ لیے
-
پاکستان کا بھارت سے تنازعات کے حل کیلئے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم
-
عازمین کو نجی حج پیکجز کی بکنگ میں احتیاط برتنے کا مشورہ، کوٹہ میں کمی کردی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.