کراچی،درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

جمعرات 11 مئی 2023 19:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2023ء) کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات نے جمعرات کی صبح شہر قائد کے درجہ حرارت سے متعلق یہ پیشگوئی کی تھی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کو درجہ حرارت 36 سے 38 اور ہفتے کو 35 سی37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے جبکہ مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ذرایع کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر مقامات پر ان دنوں موسم گرم اور خشک ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وسطی اور بالائی سندھ میں درجہ حرارت 44 یا اس سے زائد ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :