Live Updates

عمران خان کو اٹھایا گیا ہے تو ساتھ بشریٰ بی بی کو کیوں نہیں اٹھایا گیا شرمیلا فاروقی

190ملین پائونڈ غائب ہوئے ہیں ، جو ملک بچانے نکلے تھے وہ گھر میں بیٹھ گئے ہیں،عوام کو بس اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا: رہنما پیپلز پارٹی

جمعرات 11 مئی 2023 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ عمران خان کو اٹھایا گیا ہے تو ساتھ بشریٰ بی بی کو کیوں نہیں اٹھایا گیا 190ملین پائونڈ غائب ہوئے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں شرمیلا فاروقی نے کہا کہ جو ملک بچانے نکلے تھے وہ گھر میں بیٹھ گئے ہیں،عوام کو بس اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ ابھی تک بشری بی بی کو کیوں نہیں اٹھایا بشریٰ بی بی کو خود گرفتاری دے دینی چاہیے ہے، بشری بی بی جاکر وہ جاکر عمران خان کو کچھ سمجھائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 190 ملین پونڈ غائب ہیں،اس لیے عمران خان کو اٹھایا گیا ہے۔القادر ٹرسٹ کو 498 کینال اس ٹرسٹ کو دی گئی اور عمران خان کو 5 ارب روپے رشوت دی گئی، عمران خان کو پیسوں کا جواب بھی دینا ہوگا۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات