ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

جمعرات 11 مئی 2023 23:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2023ء) ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کل جمعہ کو ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم شام/رات کے دوران بالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، دادو، جیکب آباد، موہنجوداڑو 47 اور چھور میں 46ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :