ڑ*ملکی اداروں کی املاک اور تنصیبات پر حملہ افسوسناک ہے، ڈاکٹر عشرت العباد

ةسیاسی رہنمائوں کو عوام اور افواج کے درمیان دشمنی کو ہوا دینا بند کرنا چاہیے،سابق گورنر سندھ

جمعرات 11 مئی 2023 20:05

ا* کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2023ء) سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ملکی اداروں کی املاک اور تنصیبات پر حملہ افسوسناک ہے۔سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ملکی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملکی اداروں کی املاک اور تنصیبات پر حملہ افسوسناک ہے، سیاسی رہنمائوں کو عوام اور افواج کے درمیان دشمنی کو ہوا دینا بند کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ اس عمل سے ریاست مخالف عناصر کو فائدہ پہنچ رہا ہے، اشتعال انگیزی کے پیش نظر فوج نے قابل تعریف تحمل کا مظاہرہ کیا، آئی ایس پی آر کے ذریعے پاک فوج کا حالیہ بیان درست خدشات کو جنم دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قائدین کو افواج اور عوام کے درمیان باہمی احترام اور ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے، ایسا کرنے میں ناکامی ریاست مخالف سازشوں میں معاون و مددگار بناتی ہیں۔