ملکی اداروں کی اہم املاک اور تنصیبات پر حملہ افسوس ناک ہے،ڈاکٹر عشرت العباد

قائدین کو افواج اور عوام کے درمیان باہمی احترام اور ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے، سابق گور نرسندھ

جمعرات 11 مئی 2023 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2023ء) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ ملکی اداروں کی اہم املاک اور تنصیبات پر حملہ افسوس ناک ہے۔سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سیاسی رہنماو?ں کو عوام اور افواج کے درمیان دشمنی کو ہوا دینا بند کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ س سے ریاست مخالف عناصر کو فائدہ ہوتا ہے، اشتعال انگیزی کے پیشِ نظر فوج نے قابلِ تعریف تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ آئی ایس پی آر کا حالیہ بیان درست خدشات کو جنم دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قائدین کو افواج اور عوام کے درمیان باہمی احترام اور ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے۔ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ ایسا کرنے میں ناکامی انہیں ریاست مخالف سازشوں میں معاون اور مددگار بناتی ہے۔