لاڑکانہ،بلدیاتی انتخابات میں ایمپائر ٹاؤن،دڑی ٹاؤن ضلع کے کامیاب امیدواروں کی تقریب حلف برداری 22 مئی کو ہوگی

جمعہ 19 مئی 2023 17:30

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2023ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لاڑکانہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سچل ٹاؤن سمیت تمام یونین کونسلز، یونین کمیٹیز، ٹاؤن کمیٹیز، میونسپل کمیٹیز، میونسپل کارپوریشنز، ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں بلدیاتی انتخابات میں ایمپائر ٹاؤن، دڑی ٹاؤن اور ضلع لاڑکانہ کے کامیاب امیدواروں کی تقریب حلف برداری 22 مئی 2023 کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ 22 مئی 2023 کو صبح 11 بجے آڈیٹوریم ہال جناح باغ لاڑکانہ میں، میونسپل کمیٹی روٹوڈیرو، میونسپل کمیٹی نوڈیرو، میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن سچل، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ایمپائر، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن حیدری اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن دڑی کے کامیاب امیدوار حلف اٹھائینگے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر رتوڈیرو تعلقہ رتوڈیرو کی یونین کونسل نمبر 01 تا 12 کے کامیاب امیدواروں سے 22 مئی 2023 کو صبح 11 بجے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رتوڈیرو میں حلف لیں گے۔ دریں اثناء چیف مانیٹرنگ آفیسر لاڑکانہ تعلقہ لاڑکانہ کی یونین کونسل نمبر 13 سے 25 کے امیدواروں سے 22 مئی 2023 کو 01 بجے آڈیٹوریم ہال جناح باغ لاڑکانہ میں حلف لیں گے۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر باقرانی یونین کونسل نمبر 26 سے 36، ٹاؤن کمیٹی گھریلو، ٹاؤن کمیٹی اریجہ، تعلقہ باقرانی کے کامیاب امیدواروں سے 22 مئی 2023 کو صبح 11 بجے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول باقرانی میں حلف لیں گے۔

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر ڈوکری یونین کونسل نمبر 37 سے 46، ٹاؤن کمیٹی ڈوکری، ٹاؤن کمیٹی باڈہ، تحصیل ڈوکری کے امیدواروں سے 22 مئی 2023 کو صبح 11 بجے گورنمنٹ حیدر بخش جتوئی بوائز ہائی اسکول ڈوکری میں حلف لیں گے۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ تحصیل میونسپل کمیٹی سچل اور تحصیل میونسپل کمیٹی حیدری کے کامیاب امیدواروں سے یونین کونسل نمبر 01 تا 05 سے 22 مئی 2023 کو سہ پہر 03 بجے آڈیٹوریم ہال جناح باغ لاڑکانہ میں حلف لیں گے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو لاڑکانہ کی جانب سے یونین کونسل نمبر کمیٹی 01 تا 05 تحصیل میونسپل کمیٹی ایمپائر، یونین کونسل نمبر 01 تا 05 تحصیل میونسپل کمیٹی دڑی کے امیدواران 22 مئی 2023 کو شام 4 بجے آڈیٹوریم ہال جناح باغ لاڑکانہ میں حلف اٹھائیں گے۔ اس سلسلے میں تمام منتخب نمائندوں کو مقررہ جگہوں پر بروقت پہنچ کر حلف اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔