پشاور، سی این جی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاک فوج کے حق میں ریلی،جوانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں

اتوار 21 مئی 2023 12:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2023ء) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن اور پختونخوا پٹرولیم ڈیلرز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے پشاور پریس کلب کے سامنے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر فضل مقیم خان اور دیگر اراکین نے کی۔

(جاری ہے)

شرکانے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے ۔اس موقع پر شرکانے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی اور وہاں پر موجود فوجی جوانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ صدر اور ریلی کے دیگر مقررین نے خطاب میں کہا کہ پاک فوج ملک و قوم کا سرمایہ ، فخر اور ملکی کی بقاکی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔