ْمسیحی برادری کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی

ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے قومی ہیروہیں ، شرکاء

پیر 22 مئی 2023 19:35

بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2023ء) مسیحی برادری کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی ۔ریلی تھانہ چوک سے شروع ہوئی شہر کے مختلف رستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچی تو اقلیتی نمائندوں نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اقلیتی نمائندوں سکندر فرمان، دانیال کھوکھر، پرویز سہوترا، شوکت غوری، ذوالفقار دھیان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے قومی ہیروہیں ،9مئی کو جس طرح شہداء کی یادگاروں، جناح ہاؤس اور جی ایچ کیو پر توڑ پھوڑ کی وہ قابل مذمت ہے، توڑ پھوڑ اور گھیراؤ جلاؤ کے واقعات تاریخ کا تاریک باب بن گئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ہم اپنی پاک فوج کے جوانوں سے محبت کرتے ہیں ،اقلیت نے قیام پاکستان میں بھی اپنا کردار ادا کیا اس وقت بھی پاک فوج میں مسیحی نوجوان اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ہم ہمیشہ ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ریلی کے اختتام پر پاکستان کے سیاسی، سماجی استحکام کیلئیندعانکینگئی۔