لاہور ہائیکورٹ، این اے 108 فیصل آباد میں ضمنی انتخابات رکوانے کیلئے درخواست پر الیکشن کمیشن و دیگران سے 28 مئی کو جواب طلب

پیر 22 مئی 2023 21:50

> لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2023ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 فیصل آباد میں ضمنی انتخابات رکوانے کیلئے درخواست پر الیکشن کمیشن و دیگران سے 28 مئی کو جواب طلب کرلیا، فرخ حبیب کے وکیل نے نشاندہی کی کہ فیصل آبا د کے حلقہ این اے 108 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کیا گیا ہے جبکہ اسمبلی کی مدت ختم ہونے میں 120 سے کم رہ جائیں تو ضمنی انتخاب نہیں ہوسکتا ہے، اسمبلی کی تحلیل میں 120 دن سے بھی کم رہ گئے ہیں اور ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا،عدالت سے استدعا ہے کہ حلقہ این اے 108 کیلئے ضمنی انتخاب کا شیڈول کالعدم قرار دیا جائی