پشاور، ورکشاپ میں ٹیکسی گاڑی میں سی این جی کٹ لگانے کے دوران دھماکہ،ایک شخص جاں بحق

جمعرات 25 مئی 2023 21:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2023ء) پشاور مچنی گیٹ کے علاقہ پیر بالا میں واقع فرنٹیئر سی این جی پمپ کے قریب ورکشاپ میں مستری ٹیکسی گاڑی میں سی این جی کٹ لگا رہا تھا کہ اس دوران دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ میچنی گیٹ کی حدود پیر بالامیں واقع فرنٹیئر سی این جی پمپ نزد پیربالا چوک میں سی این جی میکنک دکان میں ٹیکسی گاڑی LXD/3735 میں کٹ فٹنگ کر رہا تھا کہ اس دوران سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں رحیم شاہ ولد میناب گل سکنہ مولا گوری جاں بحق جبکہ فیصل ولد مسلم ،ریاض ولد سید محمد ،ترمیم ولد مصطفی ،بشیر ولد عادل اور فخر عالم ولد محمد زمان زخمی ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس بی ڈی یو کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمیوں کو بغرض علاج معالجہ ہسپتال منتقل کردیا ۔