پشاور،مبینہ زیادتی کا شکار 13 سالہ لڑکی کا دورانِ زچگی انتقال، ملزم گرفتار

اتوار 28 مئی 2023 18:50

پشاور،مبینہ زیادتی کا شکار 13 سالہ لڑکی کا دورانِ زچگی انتقال، ملزم ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2023ء) خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے پھندو میں13 سال کی لڑکی زچگی کے بعد ہسپتال میں انتقال کر گئی۔پولیس حکام کے مطابق پھندو کے علاقے میں 13 سال کی بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ملزم عتیق بچی کا پڑوسی ہے، ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا، ملزم کی عمر 25 سے 26 سال ہے۔پولیس کے مطابق مبینہ ملزم اور اس کی فیملی گھر کو تالے لگا کر غائب ہو گئے تھے۔پولیس کے مطابق نازک حالت میں آپریشن سے لڑکی کا مردہ بچہ پیدا ہوا، لڑکی کو 5 ماہ قبل زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق لڑکی کو والدین لے کر آئے تھے، لاش ان کے حوالے کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :