Live Updates

اسحاق ڈار کا عمران خان سے مذکرات سے متعلق انکشاف

تحریک انصاف سےالیکشن کی تاریخ کےعلاوہ تمام معاملات پربات ہوچکی تھی مذاکرات خوش اسلوبی سے ہو رہےتھےلیکن انہوں نے سانحہ9مئی کر دیا، وزیر خزانہ

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 28 مئی 2023 21:10

اسحاق ڈار کا عمران خان سے مذکرات سے متعلق انکشاف
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 مئی 2023ء ) وزیر خزانہ اور سینئر لیگی رہنما اسحاق ڈار نے عمران خان سے مذاکرات سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سےالیکشن کی تاریخ کےعلاوہ تمام معاملات پربات ہوچکی تھی مذاکرات خوش اسلوبی سے ہو رہےتھےلیکن انہوں نے سانحہ9مئی کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے مطابق ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اب عمران خان کےقوم سےمعافی مانگےبغیر ان سے بات نہیں ہو سکتی عمران خان سے مذاکرات اب قوم سے معافی مانگنے کےبعد ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان غلطی مانیں،وعدہ کریں آئندہ ایسا نہیں کریں گے جو9مئی کوکیا۔ یہ بھی پڑھیں حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعات منصوبہ بندی کے تحت ہوئے، مسلح افواج ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں، دنیا کی کوئی قوم اپنی فوج کو شرمندہ نہیں کر سکتی، کور کمانڈر ہاؤس پر 3 اطراف سے حملہ کیا گیا، حملہ کرنے والے کس کیلیے کام کر رہے تھے؟ وفاقی وزیر سعد رفیق نے کور کمانڈر ہاؤس لاہور (جناح ہاؤس) کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ اختلاف کے باوجود بات چیت ہونی چاہیے، پی ٹی آئی کی ٹیم سے بات طے ہوگئی تھی لیکن جب ٹیم عمران خان کے پاس گئی تو انہوں نے کہا مذاکرات بند کر دو، ہم نے مذاکرات کا ماحول پیدا کیا اور انہوں نے ناکام بنا دیا۔

(جاری ہے)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات