جماعت اسلامی ملک و قوم کیلئے امید کی کرن، پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلام کا گہوارہ بنانا چاہتی ہے ،محمد حسین محنتی

پیر 29 مئی 2023 20:53

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2023ء) امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک و قوم کے لئے امید کی کرن، پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلام کا گہوارہ بنانا چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی زون وسطی کے تحت لاکھا مسجد کھوکھر محلہ میں اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سندھ حافظ طاہر مجید، نائب امیر عبدالقیوم شیخ، زون وسطی کے ناظم اصغر علی خان یوسف زئی بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری سے عوام پریشان ہیں، جب تک عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی نہیں بنا یا جاتااور معاشی عدم استحکام کا خاتمہ ممکن نہیں ہو جاتا اس وقت تک ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتے۔ قبل ازیں امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی سے ان کے والد کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ پر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔