وزیراعظم کا ترک صدر کو ٹیلیفون، دورہ پاکستان کی دعوت دے دی
آپ کا دوبارہ انتخاب ترکیہ کے عوام سے وابستگی اور مثالی خدمت کا اعتراف ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی ٹیلی فونک گفتگو
دانش احمد انصاری پیر 29 مئی 2023 23:44
(جاری ہے)
وزیراعظم نے ترک صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی اعلیٰ سطح اسٹریٹیجک کوآپریٹو کونسل کے7 ویں اجلاس کے جلد انعقاد کے خواہاں ہیں اور اجلاس میں شرکت کیلئے آپ کی پاکستان آمد کے منتظر ہیں، آپ کا دورہ دونوں ممالک کی اسٹریٹیجک شراکت داری کے مزید فروغ کا باعث ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق طیب اردوان نے وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا اور خیرسگالی کے گرمجوش جوابی جذبات کا اظہار بھی کیا۔ صدر اردوان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کرکے رجب طیب اردوان دوبارہ صدر منتخب ہوئے۔ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے رجب طیب اردوان کو ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ میرے بھائی رجب طیب اردوان کو ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد، رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی ترکیہ کے عوام کا ان پر مسلسل اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ صدر اردوان کی قیادت میں ترکیہ مزید ترقی کرے گا، پاکستان اور ترکیہ برادر ملک ہیں جو دو طرفہ مضبوط تعلقات رکھتے ہیں آنے والے برسوں میں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.