نوازشریف کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست دیں گے، رانا ثناء اللّٰہ کی تصدیق

نواز شریف کا پاکستان آنا ان کی صحت اور الیکشن سے مشروط ہے، انتخابات انشااللّٰہ اکتوبر میں ہوں گے، وزیر داخلہ

منگل 30 مئی 2023 14:53

نوازشریف کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست دیں گے، رانا ثناء اللّٰہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2023ء) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تاحیات نااہلی اور پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے درخواست کریں گے کہ وہ اس کو نہ سنیں۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہاکہ نواز شریف کا پاکستان آنا ان کی صحت اور الیکشن سے مشروط ہے، انتخابات انشااللّٰہ اکتوبر میں ہوں گے۔