شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار

منگل 30 مئی 2023 18:10

شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2023ء) شاہراہِ نور جہاں پولیس کی حدود نصرت بھٹو کالونی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والے ملزمان حارث ولد ابوبکر،شہباز عرف بھایا ولد علی شیر،اورعالم زیب ولد اجمل خان کو گرفتار کرلیا۔ منگل کوترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل ایک عدد پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

شاہراہِ نور جہاں پولیس نے واقعے کے بعد 2گھنٹوں کے اندر فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

گرفتاری کے بعد انکشاف ہوا کہ فائرنگ میں استعمال ہونے والا پسٹل عالم زیب کا تھا جو شہباز عرف بھایاشادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے کے لئے عالم زیب سے لیکر آیا تھا۔فائرنگ کے دوران حارث نے شہبازسے پسٹل لیکر فائرنگ کی جس سے نوجوان ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ نمبر 319/223دفعہ 302/324/34ت پ درج کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا تھا، ہلاک نوجوان 15سالہ کی شناخت ابوبکر ولد شاہداور زخمی شخص کی شناخت معاویہ ولد الطاف احمدکے نام سے ہوئی۔