شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس میں پراسیکیوشن نے ترمیمی فرد جرم عائد کرنے کے لئے مہلت طلب کرلی

منگل 30 مئی 2023 20:10

شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس میں پراسیکیوشن نے ترمیمی فرد جرم عائد کرنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2023ء) احتساب عدالت میں صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس میں پراسیکیوشن نے ترمیمی فرد جرم عائد کرنے کے لئے مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے دونوں ریفرنسز کی سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت میں صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف محکمہ اطلاعات میں کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر عدالت میں پیش نا ہوئے۔ پراسیکیوٹر نیب چیئرمین نیب نے کیسز کے سلسلے میں تفتیشی افسران کو ملاقات کے لئے طلب کر رکھا ہے۔ تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوجائیں گے۔ آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں پراسیکیوشن نے ترمیمی فرد جرم عائد کرنے کے لئے مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے دونوں ریفرنسز کی سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔