Live Updates

مردم شمار ی پر تحفظات ،ڈاکٹر خالد مقبول کا احسن اقبال کو خط

خط میں درست مردم شماری کو یقینی بنانے کے لئے مزید اقدامات اٹھانے کی درخواست

بدھ 31 مئی 2023 22:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2023ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کو سندھ میں ہونے والی مردم شماری پر خط لکھا ہے جبکہ وفاقی وزیر احسن اقبال کو لکھے جانے والے خط کی نقل وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔خط میں درست مردم شماری کو یقینی بنانے کے لئے مزید اقدامات اٹھانے کی درخواست کی ہے اور لکھا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں اور خاص طور پر سندھ کے شہری علاقوں اور کراچی میں مردم شماری پر موجود اعتراضات کو دور کیا جائے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خط میں مزید لکھا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں مردم شماری میں دانستہ بے ضابطگیاں کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں،ان جعلی اعدادوشمار سے سندھ کے شہری علاقوں کے پاکستانیوں کو ان کے سیاسی اور معاشی حقوق سے محروم کرنے کی سازش ہے۔

(جاری ہے)

بعد از مردم شماری تحقیق وتصدیق اور درستگی کے لئے وقت مختص کیا جائے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مطالبہ کیا کہ ملک میں مردم شماری کے اعدادوشمار کی ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے دوبارہ تصدیق کی جائے،اور اگر اعدادوشمار کو درست نہ کیا گیا تو ایم کیو ایم سمیت سول سوسائٹی، اسٹیک ہولڈرز، کراچی اور حیدرآباد کے عوام اس مردم شماری کے نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات