جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔گالم گلوچ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے والا ملزم گرفتار۔اسلحہ برآمد۔مقدمہ درج

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 31 مئی 2023 18:50

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔گالم گلوچ  اور ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی 2023ء) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

(جاری ہے)

تھانہ للہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گالم گلوچ، ہوائی فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزم نعیم اختر کو گرفتار کر لیا  جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر لیا گیا اوردرخواست دہندہ کا کہنا تھا کہ ملزم نے میری زمینوں پر آ کر ہوائی فائرنگ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اور مجھے پریشان و گالم گلوچ کیا۔

جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار کر لیاسٹی پولیس کو 15 کی کال موصول ہوئی کہ کالر سے ملزم موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا ہے،سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر پڑتال کی تو ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔