جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث 06 ملزمان سمیت2 منشیات فروش ملزمان گرفتار

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 31 مئی 2023 18:52

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ ڈکیتی کے مقدمہ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی 2023ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجو ہ کے احکامات پر جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن۔تھانہ للہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈ کیتی کے مقدمہ میں ملوث 06 ملزمان گرفتار کر لیے جن کے قبضہ سے مسروقہ رقم 15 ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بندوق 12 بور سنگل بیرل، ریوالور 32 بور، پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد۔

(جاری ہے)

جبکہ ملزمان نے 04 ہفتے قبل رات کے وقت تھانہ للہ کے علاقہ اتھر میں ڈکیتی کی وارت کر کے 03 افراد کو زخمی بھی کر دیا تھا۔جبکہ تھانہ سٹی اور دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے2 منشیات فروش ملزمان گرفتار کرلیے جن کے قبضہ سے2کلو 700گرام چرس اورمبلغ 980 روپے برآمد جبکہ تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لکڑی چوری کے مقدمہ میں ملوث 02 اشتہاری مجرمان گرفتارکر لیے،واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال تھانہ دینہ میں درج کیا گیا تھا اور اشتہاری مجرمان گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گئے تھے۔