ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ملاقات

دونوں رہنماؤں میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خصوصا مردم شماری کے حوالے سے گفتگو

جمعرات 1 جون 2023 20:41

ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2023ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے اسلام آباد میں ملاقات کی،ملاقات میں دونوں رہنماں میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خصوصا مردم شماری کے حوالے سے گفتگو ہوئی،اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر خواجہ اظہارالحسن بھی موجود تھے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مردم شماری موجودہ اعدادوشمار کی تحقیق و تصدیق اور درستگی کیلئے وقت مختص کیا جائے اورمردم شماری کے بعد اعداد و شمار کی تصدیق کیلئے وقت مقرر کرنے سے ہی ملک بھر سے شفاف نتائج حاصل ہوسکے گے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ مردم شماری جیسے اہم قومی مسئلہ پر خصوصی توجہ دینے پر احسن اقبال اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا جبکہ مردم شماری کی درستگی و تصدیقی عمل کیلئے احسن اقبال کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی گزارشات سے مکمل اتفاق کیا۔