لاہور:سفاک باپ نے اپنے ہی11سالہ بیٹے کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا

جمعرات 1 جون 2023 21:59

لاہور:سفاک باپ نے اپنے ہی11سالہ بیٹے کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2023ء) گوالمنڈی کے علاقہ میں سفاک باپ رفیق نے اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے 11سالہ بچے ازان کا گلا کاٹ کر اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ تھانہ گوالمنڈی پولیس نے واردات کے چند ہی گھنٹوں بعد سفاک باپ ملزم رفیق کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق مقتول ازان کی والدہ نے بدھ کے روز اپنے معصوم بیٹے کو تعلیم کے حصول کے لئے سکول بھیجا مگر ازان جب واپس نہ آیا تو مقتول کی والدہ نے اپنے بچے کے اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا جس پولیس حرکت میں آ گئی اور چند ہی گھنٹوں بعد 11سالہ ازان کی نعش باغبانپورہ سے برآمد ہو گئی، پولیس کے مطابق ملزم رفیق کالا جودو کرتا ہے جبکہ اس نے گھریلو ناچاقی پر اپنے بچے کو قتل کر ڈالا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :