وفاقی وزیرِ ہوا بازی خواجہ سعد رفیق سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ملاقات

جمعرات 1 جون 2023 23:29

وفاقی وزیرِ ہوا بازی خواجہ سعد رفیق سے برطانوی ڈپٹی   ہائی کمشنر کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2023ء) وفاقی وزیرِ ہوا بازی خواجہ سعد رفیق سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر زو ئی ویئر نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزارت ہوا بازی سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان ایوی ایشن کے حالیہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی جانب سے مسائل کے حل کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی سے متعلقہ قانون سازی کے بعد پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فلائٹ آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔