ضلع مردان کے رہائشی سپاہی ثاقب الرحمان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

جمعرات 1 جون 2023 23:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2023ء) ضلع مردان کے رہائشی سپاہی ثاقب الرحمان (عمر 25 سال) کی نماز جنازہ جمعرات کو ادا کی گئی۔ وہ شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم کے تحفظ کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ کے دوران شہیدہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی ثاقب الرحمان شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران/ سپاہیوں، سول سرکاری افسران، شہید کے لواحقین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشت گردی کے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کریں گی۔