Live Updates

سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ یعقوب نے بھی تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا

جمعہ 2 جون 2023 20:52

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2023ء) پی ٹی آئی کے سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ یعقوب نے بھی تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا اور کہا ہے کہ9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، شیخ یعقوب این اے 39 ڈیرہ اسماعیل خان ٹو سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن سے الیکشن جیت کر قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہوا تھا۔ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقہ این ای39 سے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ یعقوب اور اس کے خاندان نے بھی 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے عمران خان سے راہیں جدا کر لیں ۔

(جاری ہے)

شیخ یعقوب نے بیرون ملک سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے ہم ادنی سیاسی مقاصد کی خاطر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف جارحیت کا ارتکاب برداشت نہیں کر سکتے۔ شیخ یعقوب نے خاندان تحریک انصاف سے نظریاتی وابستگی رکھتا تھا، اکتوبر 2023 کے متوقع الیکشن میں وہ این 39 سے پی ٹی آئی کا مستند ٹکٹ ہولڈر تھے۔شیخ یعقوب نے مستقبل کی سیاست بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ بہرحال انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے دل خراش واقعات کے بعد وہ ایسی پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتے جو قومی اداروں پر حملوں میں ملوث ہو۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات