ٹیکنیکل ٹیم کا گوادر آمد اور جیونی کے ساحل پر موجود مردہ بلیو وہیل کا جائزہ

جمعہ 2 جون 2023 22:35

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2023ء) ادارہ ترقیاتی گوادر کی درخواست پر پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے ماہرین پر مشتمل ٹیکنیکل ٹیم کی گوادر آمد اور جیونی کے ساحل پر موجود مردہ بلیو وہیل کا جائزہ لیا۔ ٹیم نے بلیو وہیل کی ڈھانچے کو محفوظ بنانے کیلئے ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا اور ٹیم اپنی زیر نگرانی بلیو وہیل کی باقیات اور ڈھانچے کو محفوظ بنانے کے عمل کو سرانجام دے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے کیوریٹرز پر مشتمل ماہرین کی ٹیم میں محمد عباس، محمد آصف خان، شبیر علی عامر، اور رفاقت مسرور شامل ہیں جبکہ جی ڈی اے کی جانب سے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریش زاہد احمد لانگو اور ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرحیم بلوچ سمیت دیگر افسران بھی ٹیم کے ہمراہ موقع پر موجود تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ بلوچستان کے ساحلی بستی جیونی کے قریب بندری کے مقام پر ایک مردہ وہیل نمودار ہوا تھا۔ اور ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی نے مردہ وہیل کو محفوظ بنانے کا اعلان کیا جس کا مقصد مردہ وہیل کے باقیات اور ڈھانچے کو عوامی آگاہی اور سائنٹفک ریسرچ کے کیلیے کارآمد بنانا ہی

متعلقہ عنوان :