لاہور،6 سالہ بچے کے قتل کا معمہ حل، دادا ہی قاتل نکلا

ملزم نے پولیس تحویل میں اعتراف جرم بھی کرلیا،تفتیشی حکام

ہفتہ 3 جون 2023 18:01

لاہور،6 سالہ بچے کے قتل کا معمہ حل، دادا ہی قاتل نکلا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2023ء) لاہور کے علاقے گجرپورہ میں 6 سالہ بچے کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، بچے کو کسی اور نہیں بلکہ اس کے دادا نے ہی قتل کیا تھا۔پولیس کے مطابق غلام مصطفی کو دادا نے اغواء کے بعد قتل کیا، ملزم نے کندھے پر رکھنے والے رومال سے بچے کو قتل کیا۔ پولیس تحویل میں ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے بیٹے سے بہو کو طلاق دلواکر خود شادی کی خواہشمند تھا۔

ملزم نے اپنے پوتے کو اغوا کر کے اپنے بیٹے کو بلیک میل کیا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے اور بات نہ ماننے کی صورت میں ملزم پوتے غلام مصطفی کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔دوسری جانب لاہور کے علاقے بادامی باغ میں نوجوان کے قتل کا سراغ لگا لیا گیا، بیوی نے شوٹرز کے ہاتھوں شوہر کو قتل کرایا ۔ واردات میں ملوث خاتون اور دو شوٹرز گرفتار کرلیے گئے۔