9،10 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی سہولت کاری پرکے پی میں پہلا مقدمہ درج

ملزمان نے پی ٹی آئی رہنماؤں مینا خان اور سابق ایم این اے شاہد خٹک کو اپنے ریسٹ ہاؤس میں پناہ دی تھی، پولیس

اتوار 4 جون 2023 15:05

9،10 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی سہولت کاری پرکے پی میں پہلا مقدمہ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2023ء) خیبر پختونخوا (کے پی) میں پرتشدد مظاہرے میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پناہ دینے پر پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پشاور میں پی ٹی آئی کے پر تشدد احتجاج میں توڑ پھوڑ اورجلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف پہلا مقدمہ بونیر میں درج کیا گیا ہے۔ضلع بونیر میں پی ٹی آئی کے 3 رہنماؤں کو پناہ دینے والوں کے خلاف پہلا پرچہ کاٹا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تحریک انصاف بونیرکے رہنما بختیارعلی اور ہشتم خان کے خلاف تھانہ گاگرہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ دفعہ 212 پی پی سی کے تحت درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے پی ٹی آئی رہنماؤں مینا خان اور سابق ایم این اے شاہد خٹک کو اپنے ریسٹ ہاؤس میں پناہ دی تھی۔پی ٹی آئی کے دونوں روپوش رہنماؤں کو متعلقہ ملزمان کے ریسٹ ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔خیبرپختونخوا پولیس نے گزشتہ روز پرتشدد احتجاج میں ملوث افراد کو پناہ دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔