Live Updates

کے ایم سی کی 121 مخصوص نشستوں کا انتخاب مکمل، پیپلز پارٹی کی 155 نشستیں ہو گئیں

اتوار 4 جون 2023 17:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2023ء) کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی)میں 121 بلدیاتی مخصوص نشستوں کا حتمی پارٹی کوٹہ اور ترجیحی فہرستوں کے مطابق کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ جاری فہرست کے مطابق پیپلز پارٹی کو 51، جماعت اسلامی کو 43، تحریک انصاف کو 20، مسلم لیگ نواز کو 6 اور جمعیت علما اسلام کو ایک نشست ملی ہے ۔

جنرل اور مخصوص نشستوں کے ساتھ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں پیپلز پارٹی کی 155 ، جماعت اسلامی 130 ، تحریک انصاف 62 ،مسلم لیگ نواز 14 ، جمعیت علما اسلام 4 اور تحریک انصاف کی ایک نشست ہے۔ کے ایم سی میں خواتین کی 81 مخصوص نشستوں میں سے پیپلز پارٹی کو 34 ، جماعت اسلامی کو 29 ، تحریک انصاف کو 14 ، مسلم لیگ نواز کو 3 اور جمعیت علما اسلام کو ایک نشست ملی۔

(جاری ہے)

نوجوانوں کی 12 مخصوص نشستوں میں سے پیپلز پارٹی کو 5 ، جماعت اسلامی کو 4 ، تحریک انصاف کو 2 اور مسلم لیگ نواز کو ایک نشست ملی۔ کسان مزدور کی 12 مخصوص نشستوں سے پیپلز پارٹی کو 5 ، جماعت اسلامی کو 4 ، تحریک انصاف کو 2 اور مسلم لیگ نواز ایک نشست ملی۔ غیر مسلموں کی 12 مخصوص نشستوں میں سے پیپلز پارٹی کو 5 ، جماعت اسلامی کو 4 ، تحریک انصاف کو 2 اور مسلم لیگ نواز ایک نشست ملی، جبکہ معذوروں کی 2 مخصوص نشستوں سے جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کو ایک ایک نشست اور خواجہ سرا کی 2 مخصوص نشستوں میں سے بھی پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کو ایک ایک نشست ملی ہے۔

یاد رہے کہ ضلع کیماڑی کے ماری پور ٹائون کی یونین کمیٹی نمبر 7 سلطان آباد کا ابھی تک نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے اور معاملہ عدالت میں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات