پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم گرماورخشک رہنے کاامکان

ایبٹ آباد،مانسہرہ بٹگرام،تورغر،کوہستان،شانگلہ، چترال،بالائی وزیریں دیر،سوات اور بونیرمیںبارش متوقع

اتوار 4 جون 2023 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2023ء) پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم گرماورخشک رہنے کاامکان ہے جبکہ بعض بالائی علاقوں میں بارش اور میدانی علاقوں میں گردآلودہوائیں چلنے کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا، موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق ایبٹ آباد،مانسہرہ بٹگرام،تورغر،کوہستان،شانگلہ، چترال،بالائی وزیریں دیر،سوات اور بونیرمیںبارش متوقع ہے۔

جبکہ خیبر،بنوں،شمالی وزیرستان اورکرم میں بھی تیزہوائوں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا بھی امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہراورشام کوصوبے کے بعض میدانی علاقوں میں گردآلودہوائیں چلنے کاامکان ہے۔