پاکستان کی پارلیمان میں موجود خواتین زیادہ متحرک کرداد ادا کر رہی ہیں ،راجہ پرویز اشرف

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سے ہم نے صبر، برداشت اور تحمل سیکھا، خواتین کو براہ راست انتخاب میں حصہ لینا چاہیے، اسپیکر قومی اسمبلی

پیر 5 جون 2023 18:44

پاکستان کی پارلیمان میں موجود خواتین زیادہ متحرک کرداد ادا کر رہی ہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2023ء) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمان میں موجود خواتین زیادہ متحرک کرداد ادا کر رہی ہیں ،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سے ہم نے صبر، برداشت اور تحمل سیکھا، خواتین کو براہ راست انتخاب میں حصہ لینا چاہیے ۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے خواتین کے حقوق کے تناظر میں آئین پاکستان کے مطالعہ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کامیاب سیمینار پر سیکرٹری پارلیمانی خواتین کاکس ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،اس سیمینار میں شرکت میرے لئے باعث افتخار ہے ۔

انہوںنے کہاکہ نصف سے زیادہ آبادی کو نظر انداز کر کے ملکی ترقی کا راز شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دنیا میں جس ملک نے ترقی کی اس کے ہر طبقے نے بلا تفریق اس سفر میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہوںنے کہاکہ جب تک پارلیمان میں بننے والے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی نہیں بنایا جاتا اس کے اثرات نظر نہیں آسکتے ۔ انہوںنے کہاکہ خواتین اب ہر شعبے میں اپنا موثر کردار ادا کر رہی ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پاکستان کی پارلیمان میں موجود خواتین زیادہ متحرک کرداد ادا کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میری سیاسی تربیت شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سے ہم نے صبر، برداشت اور تحمل سیکھا۔ انہوںنے کہاکہ خواتین کو براہ راست انتخاب میں حصہ لینا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ میں بحیثیت اسپیکر قومی اسمبلی خواتین کی وزارت کی بحالی کا مطالبہ کرتا ہوں ۔

انہوںنے کہاکہ خواتین کو اقتصادی طور پر بااختیار بنائے کوئی بھی ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوںنے کہاکہ ایوان بالا و ایوان زریں دونوں میں خواتین ممبران کو مرد ممبران کے برابر اہمیت حاصل ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ آئین پاکستان واحد کتاب ہے جس نے ملک کو اکٹھا رکھا ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے ہماری خواتین کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔